سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ ذہنی مریضوں کی معلومات میں رازداری برتنا قانونی پابندی ہے۔ خلاف ورزی پر تین ماہ قید اور پچاس ہزار ریال جرمانہ ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ’جو شخص ذہنی مریض کے راز افشاں کرنے پر تین ماہ تک قید اور پچاس ہزار ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ان دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے‘۔