Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فری سکائی ڈائیونگ‘ میں لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون

رازان العجمی سعودی عرب میں سکائی ڈائیونگ کی باقاعدہ ٹرینر بھی بن گئیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خاتون رازان العجمی نے بین الاقوامی تنظیم یو ایس پی اے سے سکائی ڈائیونگ لائسنس حاصل کر لیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رازان العجمی پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے روس، فرانس، سپین اور خلیجی ممالک میں گزشتہ دو برس کے دوران تقریبا 500 بار سکائی ڈائیونگ کا تجربہ کیا ہے۔ 
رازان العجمی نے سکائی ڈائیونگ کے حوالے سے مہم جوئی کا آغاز کوہ پیمائی سے کیا تھا۔
انہوں نے اس میں کمال حاصل کرنے کے بعد قوت برداشت اور غیرمعمولی توانائی محسوس کی اور پھر سکائی ڈائیونگ میں حصہ لیا۔ 
رازان العجمی نے کوہ پیما فیڈریشن سے سرٹیفائڈ جج کا عہدہ بھی اپنے نام کرالیا ہے۔ انہوں نے اس کے بعد اپنے لیے سپورٹس کے شعبے میں ایک اور چیلنج پر کام شروع کر دیا۔  

العجمی نے کوہ پیما فیڈریشن سے سرٹیفائڈ جج کا عہدہ اپنے نام کرالیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

رازان العجمی نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں سکائی ڈائیونگ کی باقاعدہ ٹرینر بھی بن گئی ہیں۔ 
ان کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں ’ان ڈور سکائی ڈائیو‘ کی مشق کر رہی ہیں۔ 
رازان العجمی 28 اکتوبر 2023 سے ریاض سیزن کے بولیوارڈ ورلڈ زون میں ’ان ڈور سکائی ڈائیونگ‘ میں حصہ لیں گی۔ 

شیئر: