جے پور۔۔۔۔۔جے پور کی سٹی مال میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب دیکھا کہ ایک دکاندار ترنگے کی تصویر والے ڈبے میں جوتے رکھ کر فروخت کرتا ہے۔ پولیس میں شکایت کی گئی جس نے دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔بعد میں اسے گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے ایسے تمام ڈبے ضبط کرلئے۔ ملزم کو ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مہیش نامی دکاندار نے دہلی سے جوتے خریدے تھے جو چینی ساختہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ہول سیلر کا ٹیلیفون نمبر بھی حاصل کرلیا ہے۔ دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔