Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ بس سروس سے ڈیڑھ برس میں 100 ملین مسافروں نے سفر کیا 

مشرق وسطی میں کارآمد پبلک ٹرانسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ مکہ بس سروس’حافلات مکہ‘  سے ڈیڑھ برس کے دوران سو ملین افراد نے سفرکیا۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ بس سروس نے ڈیڑھ برس کے دوران 17 لاکھ سے زیادہ ٹرپ مکمل کیے۔
شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں سب سے زیادہ کارآمد پبلک ٹرانسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ 
رائل کمیشن نے کہا کہ مکہ بس سروس  سے رش کا مسئلہ حلہ کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ مقامی باشنوں اور زائرین کو ٹرانسپورٹ میں سہولت حاصل ہوئی ہے۔ 
یاد رہے مکہ بس سروس ماحول دوست ہے۔ حال ہی میں اسے مکہ شہر کے ٹرانسپورٹ جنرل سینٹر میں شامل کیا گیا ہے۔ 

شیئر: