مکہ بس سروس کے ذریعے یومیہ کی بنیاد پر2 لاکھ 58 ہزار 500 افراد نے سفرکیا۔ مجموعی طورپر70 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے مکہ بس سروس سے فائدہ اٹھایا۔
واضح رہے مکہ بس شٹل سروس حکومت کی جانب سے تجرباتی بنیادوں پرشروع کی گئی ہے جس سے مکہ مکرمہ کے رہائشی ہی نہیں بلکہ عمرہ زائرین بھی مستفیض ہورہے ہیں۔
شٹل بس سروس کے لیے شہرکے مختلف علاقوں میں روٹس متعین کیے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ بس اسٹیشنز بھی قائم ہیں جن پرصارفین کی سہولت کےلیے روٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تمام روٹس پرچلنے والی مکہ بس سروس مسافروں کوحرم شریف لاتی ہے اوروہاں سے انہیں مخالف سمت لے جاتی ہے۔ شٹل بس سروس میں مخصوص افراد کی سہولت کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بس سروس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین اقدام ہے۔