فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر مرحلے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان فٹبال میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
منگل کو اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول 73 ویں منٹ میں ہارون حمید نے کیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مقابلہ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فنڈز کی کمی کا سامناNode ID: 377361
پاکستان ٹیم کو اس میچ کے لیے انڈیا کی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ سٹیفین کونسٹنٹائن کی خدمات بطور ہیڈ کوچ حاصل ہیں جبکہ اس میچ کے لیے کلاؤڈیو التریری کو پرفارمنس کوچ رکھا گیا تھا۔
People waiting to get into the stadium, should be a great crowd.#PakistanFootball #weare26 pic.twitter.com/11o5hDbl21
— FootballPakistan.com (@FootballPak) October 17, 2023