سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان انجینیئر وائل الذیاب نے کہا ہے کہ ’اس ہفتے گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن کے لیے ایک نئی سروس متعارف کرائی جائے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انجینیئر وائل الذیاب بتایا’ جو سعودی شہری یا مقیم غیرملکی گاڑی کا سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کراتے ہیں اور ان کی گاڑی پہلی بار فیل ہوجاتی ہے تو انہیں دوبارہ انسپیکشن کرانے کے لیے نئی تاریخ لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ عام طور پر ایسی تاریخ دی جاتی ہے جو رعایتی مدت ختم ہوجانےکے بعد کی ملتی ہے‘۔
’ جدہ شہر میں تین فحص دوری سٹیشن ہیں۔ ایک جدہ کے جنوب، دوسرا شمال اور تیسرا شمال مشرق عسفان میں ہے‘۔
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہا کہ ’جدہ میں تینوں مقامات میں سے کسی ایک سٹیشن سے فحص کی تاریخ لی جاسکتی ہے‘۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جدہ میں فحص دوری کے سٹیشنوں کے حوالے سے بعض صارفین کا کہ گاڑی کے انسپیکشن کے لیے تاریخ مشکل سے ملتی ہے۔ اگر گاڑی پہلی بار میں پہلے ہوگئی تو دوبارہ فحص کرانے کے لیے تاریخ بہتآگے کی ہوتی ہے۔