Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مزید چھ مزید ملکوں کو آن لائن سیاحتی ویزے کی سہولت

ترکیہ، تھائی لینڈ، پانامہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سیشلز اور ماریشس کے شہری ویزا حاصل کرسکیں گے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی ٹورازم اتھارٹی نے مزید چھ ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اب سیاحتی وزٹ ویزے 63 ممالک  کے شہری حاصل کرسکیں گے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے بیان میں کہا’ ترکیہ، تھائی لینڈ، پانامہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سیشلز اور ماریشس کے شہری بھی آن لائن سیاحتی وزٹ ویزا حاصل کرسکیں گے۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے’ ویزے کے اجرا میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت حج و عمرہ اور دیگر متعلقہ ادارے  تعاون کریں گے۔‘
اتھارٹی نے بیان میں کہا ’ان ممالک کے شہری ’روح السعودیہ‘ پورٹل کے  ویزا  پیج  http://Visa.visitsaudi.com،  وزٹ کرکے درخواست دے سکیں گے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ وزٹ ویزا ایک سال کے لیے موثر ہوگا۔ ایک سے زیادہ بار ویزے پر آکر نوے دن تک قیام کیا جاسکے گا۔ وزٹ ویزہ ہولڈر کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔ حج موسم میں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔‘
ویزا ہولڈر روح السعودیہ پورٹل سے اہم معلومات، پیکیج اور مملکت کے تمام علاقوں کے حوالے سے سیاحتی پروگرام معلوم کرسکیں گے۔‘
یاد رہے سعودی عرب نے سیاحتی وزٹ ویزے کا اجرا پہلی بار ستمبر 2019 میں کیا تھا اس پر سیاحت کے علاوہ عمرہ  اور مملکت میں ہونے والی کانفرنس، نمائش اور پروگرام میں شرکت کی جاسکتی ہے۔ 2019 سے اب تک لاکھوں افراد وزٹ ویزے حاصل  کرچکے ہیں۔ 
سعودی عرب نے اور بھی کئی قسم کے ویزے متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ٹرانزٹ ویزا بھی ہے جس پر 96 گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام کیا جاسکتا ہے۔
یہ ویزا السعودیہ یا فلائی ناس سے سفر کرنے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانزٹ ویزا سعودی عرب آمد سے قبل حاصل کرنا ہو گا۔ 
سعودی عرب نے رشتہ داروں اور دوست احباب سے ملاقات کا ویزا بھی متعارف کرایا  ہے۔ اس کے تحت مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنے رشتہ داروں، دوست احباب کوعمرہ ویزے پر بلا سکتے ہیں۔ 

شیئر: