سعودی فضائی ایمبولینس نے جدہ میں المینا برج سے قبل مدائن الفھد محلے میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دو ایشیائی شہریوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔
سبق کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں ہلال احمر کے کمانڈ سینٹر نے بتایا بدھ کو گاڑیوں میں تصادم کی اطلاع ملنے پر دو امدادی ٹیمیں اور فضائی ایمبولینس روانہ کی گئی تھی۔
جائے وقوعہ پر زخمیوں کے معائنے سے پتہ چلا کہ دو ایشیائی شدید زخمی ہیں۔ دونوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ فہد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے حادثے کی اطلاع ملنے کے 14 منٹ کے اندر ایشیائی شہریوں کو جائے وقوعہ سے ہسپتال پہنچایا گیا۔