Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

غزہ اور گردو نواح کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کے ایشوز اور پیش رفت کے حوالے سے مشترکہ تعاون اور صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے غزہ اور گردو نواح کی تازہ صورتحال اور بحران کے خاتمے کےلیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ٹیلی فون پر رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور دفاعی تعاون کے ساتھ خطے کی صورتحال کو پرسکون بنانے کےلیے باہمی کوششوں کا جائزہ لیا گیا‘۔
’میں نے فوجی کارروائیاں روکنے، شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور امن عمل دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا‘۔

شیئر: