Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے سویڈن کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات ہر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹرم سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید الجابر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: