Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور برکینا فاسو کے درمیان سیاسی مشاورت کی یادداشت پر دستخط

سعودی وزیر خارجہ سے ریاض میں برکینا فاسو کی ہم منصب نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض دفتر خارجہ میں برکینا فاسو کی وزیر خارجہ امور اور علاقائی تعاون اولیویا روامبا کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور برکینا فاسو کے درمیان ترقی یافتہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح خصوصا غزہ اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت، کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں جاری تنازعات میں اضافے کو روکنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی عرب اور برکینا فاسو کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تاک  دونوں ممالک اور برادر عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کےلیے ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو تیز کیا جا سکے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور برکینا فاسو میں سعودی عرب کےسفیر فہد الدوسری بھی موجود تھے۔

شیئر: