سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ضبا میں 9 لاکھ 32 ہزار 980 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ گولیاں انار کے اندر چھپا کر لائی گئی تھیں۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ نشہ آور گولیوں کی کھیپ ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے گولیاں وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا‘۔
اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ ’وہ سمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ اتھارٹی کے اہلکار سعودی درآمدات و برآمدات پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔