Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ

سیاحتی شعبے میں 800 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب سیاحت کے شعبے میں 800 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب سیاحت کے شعبے میں جی 20 میں شامل ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’مملکت آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہوگئی جو شعبہ سیاحت کے مقررہ ہدف کا چالیس فیصد ہے۔ اقتصادی شرح نمو میں اس شعبےکا  حصہ اہم ہوگا‘۔ 
احمد الخطیب نے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم کے دوران مباحثے میں کہا کہ’ کوشش کی جارہی ہے کہ قومی پیداوار میں شعبہ سیاحت کا حصہ 2019 میں تین فیصد سے بڑھ کر 2030 میں دس فیصد تک  اورسیاحوں کی تعداد سو ملین تک پہنچ جائے‘۔ 

سعودی وزیر سیاحت کا کہنا ہے ریاض کالج آف ہاسپیٹلیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا’ سعودی عرب ریڈ سی، الدرعیہ، القدیہ اور مملکت کے مختلف علاقوں کے منصوبوں کے ذریعے سیاحت پر 800 ارب ریال سے زیادہ  کا سرمایہ لگا رہا ہے‘۔ 
’سعودی وزارت سیاحت مملکت میں سیاحتی شعبے کے لیے بڑی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی تنظیم سیاحت اورسیاحت کی کونسل کے ساتھ مل کر فروغ سیاحت کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ریاض کالج آف ہاسپیٹلیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کالج بنے گا‘۔

شیئر: