Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ جدہ کی کارروائی ، 112 ٹن غیرمعیاری تمباکو تلف

الخمرہ کے علاقے میں غیرمعیاری تمباکو اسٹور کیا گیا تھا(فوٹو، سبق نیوز)
جدہ میونسپلٹی نے زائد المیعاد مواد سے تیار کردہ 112 ٹن تمباکو مصنوعات تلف کرادیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  جدہ میونسپلٹی  کے انسپکٹرز کی ٹیموں نے پتہ لگایا تھا کہ الخمرۃ کے علاقے  میں زائد المیعاد اشیا سے  تمباکو مصنوعات تیار کرکے ذخیرہ کی گئی ہیں۔  
انسپکٹرز نے الخمرہ گودام کا معائنہ کرکے یہ بات بھی ریکارڈ کی کہ وہاں سامان غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کیا گیا ہے اور حفظان صحت کی کوئی پابندی نہیں کی گئی۔ 
میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ الخمرہ گودام سے جس قدر مصنوعات ضبط کی گئیں انہیں مقررہ طریقے سے تلف کردیا گیا۔ علاوہ ازیں گودام کے حوالے سے کارروائی بھی کی گئی۔ 

شیئر: