Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بلوچستان میں امدادی مہم

پانچ ہزار سےزائد افراد میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی اشیا کی تقسیم کی مہم  جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ‘ ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت پاکستان میں غذائی قلت کے شکار افراد کےلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی تقسیم کا منصوبہ جاری ہے۔
منصوبے کے تحت صوبہ بلوچستان کے متاثرین میں 716 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی جن سے 5 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے۔
امدادی منصوبہ سیلاب متاثرین کے لیے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اشیائے خورونوش کے علاوہ روز مرہ کی ضروری چیزیں فراہم کی جاتی ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد کےلیے مستقل بنیادوں پرعمل کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے امدادی اشیا وہاں روانہ کی جاتی ہیں۔
مرکز کی جانب سے ضرورت مند ممالک میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پربھی عمل کیاجاتا ہے۔

شیئر: