سعودی عرب کے باحہ ریجن میں مطار الباحہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک غیرملکی ہلاک اور چار سعودی شہری زخمی ہوگئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان عماد منسی نے بتایا کہ’ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں المطار روڈ پر پہنچ گئیں۔ ایک شدید زخمی ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران جان کی بازی ہار گیا‘۔
ہلال احمر کے ترجمان نے کہا’ دو اور زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے العقیق جنرل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا‘۔