Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں 38 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط، گیارہ ملزمان گرفتار 

قانونی کارروائی کر بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے کہا ہے کہ ریاض ریجن میں 38 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ 
 خبررساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا’ سیکیورٹی فورس کے اہلکار منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریاض ریجن میں 38 لاکھ  60 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اور انہیں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔ 
ترجمان نے بتایا ’سمگلنگ میں ملوث گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے سات کا تعلق شام سے ہے جو سعودی عرب میں باقاعدہ طور پر مقیم ہیں‘۔
’ایک ملزم کا تعلق نیپال اور تین کا سعودی عرب سے ہے۔ ملزمان کومکہ مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل اور الجوف ریجنوں سے حراست میں لیا گیا‘۔ 
مروان الحازمی نے مزید کہا’ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: