Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چاند گرہن، نماز خسوف ادا کی گئی

مملکت میں چاند گرہیان رات 11 بجکر 52 منٹ  تک جاری رہا (فوٹو: ایس پی اے)
الاخباریہ چینل کے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ پر ریاض کی ایک مسجد میں نماز خسوف کی وڈیو بھی شیئر کی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں اور عرب ممالک میں سنیچر کی شب جزوی چاند گرہن دیکھا گیا جس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 17 منٹ رہا۔
چاند گرہن کا آغاز مملکت کے وقت کے مطابق 10 بجکر 35 منٹ ہو ا جو 11 بجکر 52 منٹ  تک جاری رہا۔ 
قبل ازیں جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زہرہ کا کہنا تھا چاند گرہن مملکت کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
چاند گرہن کے تمام مراحل سعودی عرب کے علاوہ عالم عرب، یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں دیکھے جا سکیں گے۔

شیئر: