Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن کلب کے میلے میں دو باز تین لاکھ 10 ہزار میں فروخت

’میلہ گزشتہ 17 دنوں سے جاری ہے اور یہ 15 نومبر تک رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد فالکن کلب کے میلے میں گزشتہ رات دو باز 3 لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فالکن کلب کے تحت میلہ گزشتہ 17 دنوں سے جاری ہے اور یہ 15 نومبر تک رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہلا باز قصیم سے لایا گیا تھا جس پر بولی کا افتتاح ایک لاکھ سے ہوا اور بالآخر اسے ایک لاکھ 46 ہزار پر فروخت کردیا گیا‘۔
’دوسرا باز طرح الحفر علاقے سے لایا گیا تھا جس پر بولی کا آغاز ایک لاکھ سے ہوا اور ایک لاکھ  64 ہزار پر بولی بند ہوگئی‘۔
باز فروخت کرنے والے تاجر نے کہا ہے کہ وہ پہلے مرتبہ میلے میں شریک ہوا ہے۔ اس کے پاس 25 باز ہیں۔جو باز فروخت ہوئے ہیں انہیں شکار کرنے پر 4 گھنٹے لگے تھے۔

شیئر: