اسلام آباد ... وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفی طلب کیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی کے بیان کا وزیر اعظم نے نوٹس لیا تھا۔ ان کی پارٹی رکنیت ختم کرکے شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ ایسے بیانات کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ و اضح رہے کہ زیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کا حکم دیا تھا۔