Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پیرامیڈیک نے ٹریفک حادثے میں زخمی مراکشی کی جان بچالی 

سعودی پیرامیڈیک حادثے کے وقت جائے وقوعہ سے گزر رہا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے علاقے طائف میں وزارت نیشنل گارڈز کے سعودی پیرامیڈیک نے السیل الطائف روڈ  پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوجانے والے مراکشی شہری کی جان بچالی۔ 
سبق ویب کے مطابق سعودی پیرامیڈیک حادثے کے وقت جائے وقوعہ سے گزر رہا تھا اس نے دیکھا کہ مراکشی شہری حادثے میں شدید زخمی ہے۔
اس نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اسی دوران ہلال احمر کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ 

باحہ ریجن میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا (فوٹو: سبق)

 ہلال احمر کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا۔
علاوہ ازیں باحہ ریجن میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جو محکمہ شہری دفاع کا ملازم بتایا جاتا ہے۔
حادثہ بارش کے دوران پیش آیا، ایک گاڑی سڑک کے کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں زخمی شخص کو باحہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

شیئر: