Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرویز کی پہلی پرواز العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی

قطر ایئرویز جمعہ اور اتوار کو العلا کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی (فوٹو: ایس ہی اے)
سعودی عرب کے العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ’ دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطرایئر ویز(القطریہ) کی پہلی پرواز العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی‘۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العلا رائل کمیشن کا کہنا ہے قطر ایئرویز کی نئی پروازوں سے آنے والے سیاحوں کو العلا دریافت کرنے اس کے قدرتی عجائبات دیکھنے اور یہاں سال بھر  پروگراموں میں شرکت کے مواقع فراہم ہوں گے‘۔ 
 سیاحوں کو العلا کے سحر آفریں ہوٹلوں میں شاندار ضیافت کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔ 
قطر ایئرویز ہفتے میں دو دن جمعہ اور اتوارکو دوحہ سے العلا کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی۔ 
العلا میں سال بھر تفریحی پروگرام جاری رہتے ہیں۔ العلا عالمی ورثے کے مرکز کی حیثیت سے اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ یہاں فنون لطیفہ، ثقافت، کھیلوں، موسیقی اور پکوان فیسٹول ہورہے ہیں۔
سعودی عرب کی ایک عالمی سیاحتی مرکز کے طور پراپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو قطر ایئرویز کی تاریخی مقام العلا، تبوک کے لیے اور ینبع میں دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع کرنے سے فروغ حاصل ہو گا۔
 قطر ایئر ویز 6 دسمبر 2023 سے ینبع  جب کہ 14 دسمبر 2023 سے  تبوک کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔
 یہ نئے روٹس سعودی عرب کے امیر ثقافتی ورثے اور قدرتی عجائبات کو تلاش کرنے کے لیے مسافروں کو مزید اختیارات فراہم کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2023 کے پہلے سات مہینوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی وزارت سیاحت کے مطابق 2019 کی اسی مدت کے مقابلے جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

شیئر: