Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی پروازیں الوجہ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل 

تمام ٹکٹ منسوخ، ری ایشو کرانے کی صورت میں فیس سے مستثنی ہوں گے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنی شیڈولڈ پروازیں الوجہ ایئرپورٹ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 29 اکتوبر 2023 سے عملدرآمد ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق  السعودیہ نے بیان میں کہا کہ’ الوجہ ایئرپورٹ پر پروازوں کے تمام ٹکٹ منسوخ، ری ایشو کرانے یا قیمت واپس لینے کی صورت میں ہر طرح کی پابندی اور فیس سے مستثنی ہوں گے‘۔ 
السعودیہ نے کہنا کہ ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی الوجہ ایئرپورٹ اور ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان سیاحوں کے لیے مفت شٹل بس سروس فراہم کرے گی۔ ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کو الوجہ ایئرپورٹ ڈیولپ بھی کررہی ہے۔ 
ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کا کہنا کہ وہ الوجہ ایئرپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ ایئرپورٹ کا انفراسٹریکچر جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔  الوجہ ایئرپورٹ پر نیا انٹرنیشنل ہال تعمیر کرے گی جس کا ڈیزائن جلد جاری ہوگا۔ 
ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی نے امید ظاہر کی کہ الوجہ ایئرپورٹ امالا ٹورسٹ فرنٹ کا گیٹ بن جائے گا۔ یہ ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کے ماتحت فلائی  ریڈ سی کمپنی  کا نیا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔  
فلائی ریڈ سی سعودی عرب میں آبی طیاروں والی پہلی کمپنی ہے۔ 
ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سب سے پہلے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پروازوں کا خیر مقدم کرے گا۔ یہاں سے ہفتے میں دو پروازیں ہوں گی جبکہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ 

شیئر: