Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو چالیس برسوں سے ماہی گیری کےلیے کشتیاں بنا رہے ہیں

محمد العلی نے بتایا’ یہ پیشہ مقامی زبان میں ’القلافہ‘ کہلاتا ہے‘۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی دستکار محمد العلی چالیس برسوں سے ماہی گیری میں استعمال ہونے والی کشتیاں بنا رہے ہیں۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد العلی نے بتایا کہ’ یہ پیشہ مقامی زبان میں ’القلافہ‘ کہلاتا ہے۔ مجھے اس سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ چالیس سال سے اس کام سے منسلک ہیں یہ میرا پیشہ بھی ہے اور میری پہچان بھی‘۔ 
محمد العلی نے بتایا کہ’ وہ لکڑیوں اور درختوں کی ٹہنیوں کی مدد سے مختلف اشیا تیار کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں‘۔ 
ان کا کہنا تھا’ القلافہ کا پیشہ بنیادی طور پر لکڑی کی کشتیوں کی تیاری اور ڈیزائن سے تعلق رکھتا ہے۔اپنے ہنر، تجربے اور شوق  سے اس میں نیا پن لانے کی کوشش کی۔  کشتیاں ایک خاص انداز سے تیار کرتا ہوں‘۔ 

شیئر: