خواتین ویلفیئر ونگ کے قیام کا فیصلہ، ملی نغموں سے دھوم مچ گئی
جدہ (پ ر) البدر میموریل ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان کے حوالے سے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل ویلفیئر عبدالباسط مقصود عباسی مدعو تھے۔ مفتی عبدالرحمان عباسی مکی اور انگلش بسکٹ پاکستان کے ڈائریکٹر عبدالغفار کاٹیہ بھی شریک ہوئے اس تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرا ت بھی پہنچے۔ مفتی عبدالرحمان مکی نے رمضان میں اسلامی نقطہ نظرسے فلاحی کاموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ عبدالغفار کاٹیہ نے کہا کہ فلاحی کاموں سے غریب لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔ البدر میموریل سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے کہا کہ فلاحی کام کی ہمارے ملک کو بہت ضرورت ہے۔عبدالستار ایدھی کی بے لوث خدمت ناقابل فراموش ہے۔ انکے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے خواتین ویلفیئر ونگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور مسزجاوید کو جنرل سیکریٹری ویمن ونگ کے عہدے پر فائز کیا۔ بچوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے تحائف دیئے گئے۔ ملی نغمے اور پاکستانی اور سعودی قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب کے آخر میں جنرل سیکریٹری نزاکت علی شہزاد نے پاکستان زندہ باد ، پاک سعودی دوستی زندہ باد، پاک فوج زندہ بادکے پرجوش نعرے لگوائے اور ماحول کو خوب گرما دیا۔ آخر میں مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا۔ مہمانوں اور عہدیداروں میں جنرل سیکریٹری نزاکت علی شہزاد ، عبدالوہاب، محمد اکرام، چوہدری اشفاق ، میاں اسلم عمران، خرم، طہ اور طلال نے بھی شرکت کی۔