Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل دھماکا،طالبان کا ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

  کابل ... افغان دارلحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 90 گئی۔ 400 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ طالبان نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طالبان حملے میں ملوث نہیں ۔ ایسے خونریز حملوں کی مذمت کرتے ہیں جس میںشہریوں کی ہلاکت ہوتی ہے۔دریں اثناء پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان بھائیوں اور ان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں جو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

 

شیئر: