بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان جمعرات کو اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سنہ 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان کو دنیا کا سب سے بڑا ’فلمی سپرسٹار‘ کہا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان کی سالگرہ اُن کے مداحوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی اور ہر سال 2 نومبر کو دنیا بھر میں اُن کے مداح پورا دن اپنے سپرسٹار کی سالگرہ مناتے ہیں۔
رواں برس شاہ رخ خان اور اُن کے مداحوں کے لیے ایک شاندار سال ثابت ہوا ہے جس میں اُن کی دو آل ٹائم بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟Node ID: 794226
-
شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کب ریلیز ہوگی؟Node ID: 798976
اس سال شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’پٹھان‘ تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔
پٹھان نے انڈیا سمیت دنیا بھر سے 1050 کروڑ روپے کمائے تھے جس کے بعد وہ انڈین سنیما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم بن گئی تھی۔
اس فلم کے بعد کنگ خان کی دوسری فلم ’جوان‘ ریلیز ہوئی جس نے پٹھان سمیت انڈین سنیما کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
جوان نے اب تک صرف انڈیا میں 642 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور انڈیا سمیت دنیا بھر سے 1117 کروڑ کمائے ہیں۔
دوسری جانب بالی وُڈ کے بادشاہ کی سالگرہ پر اُن کے مداحوں کا جم غفیر ممبئی میں واقع اُن کے گھر ’منت‘ کے باہر موجود ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے دن رواں برس اپنی ریلیز ہونے والی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر بطور سالگرہ کا تحفہ جاری کر دیا ہے۔
A story of simple and real people trying to fulfill their dreams and desires. Of friendship, love, and being together… Of being in a relationship called Home!
A heartwarming story by a heartwarming storyteller. It's an honour to be a part of this journey and I hope you all come… pic.twitter.com/AlrsGqnYuT— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2023
ڈنکی کے ٹیزر کے مطابق اس فلم کی کہانی پانچ ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیر قانونی طور پر انڈیا سے انگلینڈ ڈنکی لگا کر جاتے ہیں۔
اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کاسٹ میں تاپسی پنوں، وکی کوشال اور بومن ایرنی شامل ہیں۔
ڈنکی کے ذریعے شاہ رخ خان پہلی مرتبہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔
کنگ خان کی 58 ویں سالگرہ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھی انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
میڈی نے اپنی ٹویٹ میں شاہ رخ خان کے گھر کے باہر مداحوں کے ہجوم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ اُس وقت آ کر بتانا جب اس کرہ ارض پر کوئی دوسرا سٹار ایسا ہجوم اکٹھا کر سکے۔ شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے مداح پاگل ہو رہے ہیں۔‘
Wake me up when any other star from earth is able to create this mayhem, people going crazy just to get a glimpse of Shah Rukh Khan @iamsrk #HappyBirthdaySRK pic.twitter.com/DjITpi5K0x
— Maddie (@__emptinesss) November 1, 2023
سونی میوزک انڈیا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’جب اُس نے کہا کہ میں ہی بہترین ہوں، تو ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے۔ بالی وُڈ کے بادشاہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
When he said "I am the best", we couldn't agree more!
Happy Birthday to the Baadshah of Bollywood @iamsrk#ShahRukhKhan #SRK #HappyBirthday #HappyBirthdayShahRukhKhan pic.twitter.com/xQFDcVpVuo— Sony Music India (@sonymusicindia) November 2, 2023
سید عرفان احمد نے شاہ رخ خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو اپنے گھر کے جنگلے سے ہاتھ ہلانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہ رخ خان منت سے اپنے مداحوں کے لیے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ کنگ خان سالگرہ مبارک ہو۔‘
Shah Rukh Khan at Mannat waving at fans
Happy Birthday King Khan #HappyBirthdaySRK
— Syed Irfan Ahmad (@Iam_SyedIrfan) November 1, 2023
موڈی ڈیمسل اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’شاہ رخ خان، وہ انسان جو کھلی بانہوں سے پچھلے 30 برسوں سے پیار کو پھیلا رہے ہیں۔‘
shah rukh khan - the man who has been spreading love with open arms from the last 30 years <3#HappyBirthdaySRK pic.twitter.com/tgzqi8CvSJ
— M. (@moodydamsel_) November 1, 2023