Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے حکم پر فلسطین کے لیے عوامی عطیات مہم

’عوامی عطیات مہم ’ساہم‘ ویب سائٹ کے ذریعہ کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے لیے عوامی عطیات مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوامی عطیات مہم کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت ’ساہم‘ ویب سائٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد اور ایوان شاہی میں مشیر ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے غزہ میں متاثرین کے لیے عوامی عطیات مہم چلانے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر چلائی جانے والی عوامی مہم سے اہل غزہ کے دکھوں کا مداوا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ہمیشہ آگے بڑھ کر مدد کی ہے۔‘
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’عوامی عطیات مہم آن لائن ساہم پلیٹ فارم کے ذریعہ ہوگی‘۔
 

شیئر: