Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 2 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں جمرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 78  پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 283 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 55 پیسے، اماراتی درہم  77روپے 16 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 75 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 751 روپے 57 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 87 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 80روپے رہی۔

شیئر: