Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 25 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 4 پیسے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 60 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 19 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 92 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 1 پیسے، کویتی دینار کی 905 روپے 18 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 4 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78 روپے اور قیمت فروخت 78 روپے 80 پیسے رہی۔

شیئر: