Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورو میں موسم ابرآلود، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے؟

اگر پاکستان یہ میچ جیتنے میں ناکام رہتا ہے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سنیچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں انتہائی میچ کھیلے گا اور اگر گرین شرٹس یہ میچ جیتنے میں ناکام ہوتے ہیں تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ بنگلورو کا موسم ہے۔
انڈین چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق 4 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلورو میں دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک بارش ہونے کا 68 فیصد امکان ہے۔
اگر بارش کے باعث یہ میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوتا ہے تو پاکستان کے پوائنٹس ٹیبل پر سات جبکہ نیوزی لینڈ کے 9 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
اس صورت میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اور یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ 9 نومبر کو سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ہے۔ گرین شرٹس نے ابھی تک میگا ایونٹ میں سات میچز کھیلے ہیں جن میں انہیں چار میں شکست اور تین میں جیت حاصل ہوئی جس کے بعد ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مختلف انجریز کا شکار رہے ہیں اور پھر ورلڈ کپ کے دوران بھی کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا اُس وقت لگا جب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آل راؤںڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔
شاداب خان کی انجری کے بارے میں مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ’شاداب کے آج ابتدائی ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔‘
 ’تاہم ہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس بارے میں بتا سکیں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

شیئر: