Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان جمعے کو ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے 27 اکتوبر 2023 کو غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت پر چین کے کردار کو سراہا۔ قرارداد میں جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فوری انسانی انسانی بنیادوں پر سمجھوتے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 
دونوں وزرائے خارجہ نے نہتے شہریوں کی زندگیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور مسلسل شدید فوجی کشیدگی کے حوالے سے غزہ اور گردو نواح کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تمام فوجی کارروائیاں بند کرانے اور مسئلہ فلسطین کے مبنی برانصاف جامع حل کے لیے امن مذاکرات  کرانے کے سلسلے میں عالمی برادری کی ذمہ داری کی اہمیت پر بات چیت کی۔ 
سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور دوست ملکوں کی امنگیں پوری کرنے میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سعودی عرب اور چین کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: