امریکی ریپر میکلیمور نے واشنگٹن میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ نسل کشی ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق میکلیمور نے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ انہیں یہاں بولنا پڑے گا۔
مجمع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ریپر نے کہا کہ ’پہلی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آج جو کچھ میں یہاں دیکھ رہا ہوں یہ بہت ہی خوبصورت ہے۔‘
Macklemore speaks at the “Free Palestine” rally in DC:
“They told me to do my research, that it’s too complex, to be silent … In the last 3 weeks, I’ve gone back & I have done some research, I don’t know everything, but I know enough to know that this is a genocide.” pic.twitter.com/QQcjZQcSFQ
— philip lewis (@Phil_Lewis_) November 4, 2023
’ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں مائیکرو فون پر ہوں گا کیونکہ یہاں ہزاروں لوگ موجود ہیں جو ’آزاد فلسطین‘ کے مسئلے پر بات کرنے کے لیے مجھ سے زیادہ اہل ہیں۔‘
امریکی ریپر نے کہا کہ ’مجھے خاموش رہنے کو کہا گیا، واپس جانے اور تحقیق کرنے کو کہا گیا کہ اس موقع پر ایسے کچھ کہنا بہت پیچیدہ ہے۔ لیکن میں صرف اتنا کہوں گا کہ کیا اس لمحمے خاموش رہنا ٹھیک ہے؟‘
