Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان

21 قیراط ایک گرام سونا 209.25 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر6 نومبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 209.25 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام  پرسونے کے نرخ 210.17 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 239.14 ریال، 22 قیراط ایک گرام 219.21 اور 18 قیراط 179.36 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,008.79 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,104.45 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,295.76 ریال اور ایک کلوگرام سونا 240,815.86 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: