سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 6 اکتوبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 192.38 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 192.02 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.86 ریال، 22 قیراط ایک گرام 201.54 اور 18 قیراط 164.09 ریال رہی ہے۔
مملکت میں پانچ گرام کی گنی 1,009.31 ریال، دس گرام کی گنی 2,198.63 ریال ،100 گرام کی گنی 21,986.26 ریال اورایک کلوگرام سونا 219,862.57 ریال میں دستیاب رہا۔