Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید 835 بارودی سرنگیں صاف

یمن میں مسام پروجیکٹ کے تحت نومبر 2023 کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 835 بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 20 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 112 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 703 بغیر دھماکے کی ڈیوائسزکو صاف کیا۔
یمن کے علاقے مارب، عدن، شبوہ، تعز، الجوف، الحدیدہ، لحج، صعدہ، البیضا، الضالع اور صنعا میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چار لاکھ 20 ہزار832 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔

شیئر: