مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں مزید 688 بارودی سرنگیں صاف
اکتوبر میں صاف کی جانے والی باررودی سرنگوں کی تعداد دو ہزار 894 ہوگئی (فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں مسام پروجیکٹ کے تحت اکتوبر 2023 کے دوسرےچوتھے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 688 بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 10اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 123 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 2.409 بغیر دھماکے اور 5 دھماکہ خیر ڈیوائسزکو صاف کیا۔
رواں سال اکتوبر میں یمن سے صاف کی جانے والی باررودی سرنگوں کی تعداد دو ہزار 894 ہوگئی ہے۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چار لاکھ 19 ہزار 997 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔