سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس13نومبر 2023 سے ڈھاکا کے لیے جدہ اور مدینہ منورہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔
عاجل ویب کے مطابق فلائی ناس مدینہ منورہ اور جدہ سے ڈھاکا کے لیے ہفتے میں تین، تین براہ راست پروازیں چلائے گی۔
نئی پروازوں کی شروعات سے جنوبی ایشیا کے ساتھ سعودی عرب فضائی اعتبار سے مزید مربوط ہوجائے گا۔
فلائی ناس ’دنیا کو مملکت سے جوڑیں گے‘ کے سلوگن کے تحت فضائی پالیسی پر گامزن ہے۔