Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فلائی ناس کی الماتا سے جدہ کے  لیے پہلی براہ راست پرواز

ہر ہفتے بدھ، جمعہ اور اتوار کو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ( فوٹو: آفیشل ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس نے قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتا کے لیے جدہ سے براہ راست پرواز کا آغاز کیا ہے۔ 
عاجل ویب  کے مطابق فلائی ناس نے 2022 کے شروع  میں اپنی پروازوں کا دائرہ وسیع تر کرنے والا پروگرام جاری کیا تھا جس کا لوگو ’دنیا کو سعودی عرب سے جوڑیں گے‘ تھا۔
اس کے تحت فلائی ناس اپنے طیاروں اور پروازوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ 
سعودی عرب کی قومی فضائی حکمت عملی یہ ہے کہ 330 ملین مسافر اور سو ملین سیاحوں کا ہدف حاصل کیا جائے۔ مملکت کو 2030 تک  250 سے زیادہ  بین الاقوامی ایئرپورٹس سے جوڑاجائے۔ 
الماتا اور جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کی تقریب جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی۔
فلائی ناس ہر ہفتے بدھ، جمعہ اور اتوار کو جدہ، الماتا کے لیے  تین براہ راست پروازیں چلائے گی۔ 

شیئر: