نئی دہلی۔۔۔۔۔ہند کے ہاکی کے سابق کھلاڑی اجیت پال نندال نے کہا کہ وہ ضلع روہتک کے ایک سرکاری اسکول کی 21طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کرینگے جبکہ ان لڑکیوں کو کھیلوں کی تربیت دینگے اورکھیلوں کے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سارا خرچ برداشت کرینگے۔اسکول انتظامیہ نے چھٹی سے بارہویں کلاس تک کی 21غریب طالبات کا چناؤکیا تھا۔ نندال کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی اسکول کی تعلیم ختم نہیں ہوتی وہ اخراجات برداشت کرتے رہیں گے۔ اسکول کی دوسری طالبات بھی ان کی اکیڈمی میں مفت کوچنگ حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹرگوتم گمبھیر کی طرف سے اسی قسم کے کار خیر سے متاثر ہوکر یہ کام کیا ہے۔