Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا آسٹریا کے ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو آسٹریا کے ہم منصب الیگزینڈر شلنبرگ سے ٹیلی فون پر رابطے میں غزہ کی صورتحال پر رابطہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد امور پر بات چیت کی  جن میں  بین الاقوامی برادری کو غزہ اور گرد ونواح میں فوجی کشیدگی رکوانے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت شامل ہے۔
غزہ میں شہریوں کی مزید جانوں کے ضیاع کو روکنے، فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔

شیئر: