Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ نمائش میں شرکت

کمیشن کا مقصد سعودی عرب میں کُلنری سیاحت کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کُلنری آرٹس کمیشن سعودی ٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمیشن کا مقصد سعودی عرب میں کُلنری سیاحت کو فروغ دینا ہے تاکہ مملکت بھر میں کُلنری آرٹس کے ذریعے بین الاقوامی وزیٹرز کو راغب کیا جا سکے۔
دریں اثنا، سعودی ایئر لائن نے عالمی سطح پر توسیع اور 30 ملین عمرہ کرنے والوں کو ایڈجسٹ کرنے کے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی حمایت کرنے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں امریکی اور کینیڈین مارکیٹوں میں عمرہ کی ایک مخصوص ویب سائٹ شروع کی ہے۔


کُلنری آرٹس کے ذریعے بین الاقوامی وزیٹرز کو راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کی عمرہ ویب سائٹس شمالی امریکہ کے مسافروں کے لیے عمرہ پیکج کی منصوبہ بندی اور بکنگ کو ہموار کرتی رسائی اور سہولت کو بڑھاتی ہیں۔
یہ پلیٹ فارم عمرہ کے بارے میں وسیع معلومات فراہم کرتا ہے، بشمول رسومات، ویزا، رہائش اور نقل و حمل۔ یہ بغیر کسی رکاوٹ کے عمرہ کے تجربے کے لیے مہمانوں کی ذاتی مدد بھی پیش کرتا ہے۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے لندن نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح کیا جس میں بھرپور ثقافت، قدرتی خوبصورتی اور پرکشش مقامات کے ساتھ سعودی عرب کے عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے پر زور دیا گیا۔

شیئر: