Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈگری پرغیرملکی کو قید اورجرمانے کی سزا

انجینیئرنگ کونسل کی رکنیت کےلیے جعلی ڈگری پیش کی تھی(فوٹو، ایکس )
جعلی ڈگری پرانجینیئرنگ کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے غیرملکی کو قید اورجرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جعل سازی کے الزام میں ایک غیرملکی کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم  نے انجینیئرنگ کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔
ڈگری کے بارے میں کونسل کی ٹیم کو شک ہوا جس پراس کی تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزم نے مکینیکل ٹیکنالوجی کا جو ڈپلومہ جمع کرایا تھا وہ جعلی ہے۔
انجینیئرنگ کونسل نے ملزم کا کیس متعلقہ عدالت کو ارسال کردیا جہاں جرم ثابت ہونے پرایک برس قید اورجرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں ٹیکنیکل کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تعلیمی اورفنی ڈگری یا ڈپلومہ کی تصدیق سعودی انجینیئرنگ کونسل سے کرائیں جس کے بعد انکا ورک پرمٹ اوراقامہ تجدید کیا جاتا ہے۔

شیئر: