Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ کی جعلی ڈگری، غیر ملکی کو ایک برس قید اور پانچ ہزار ریال جرمانہ 

سعودی انجینیئرز کونسل کی رکنیت کے لیے جعلی ڈگری پیش کی گئی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شہر دمام میں فوجداری کی عدالت نے ایک انڈین شہری کو انجینیئرنگ کی جعلی ڈگری کیس میں ایک برس قید اور 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
غیر ملکی نے انجینیئرنگ کی جعلی ڈگری تیار کر کے اس پر سعودی عرب میں ملازمت کی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق فوجداری عدالت میں انڈین شہری پر انجینیئرنگ کی جعلی ڈگری کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر حیدرآباد انڈیا کے ایک انجینئرنگ کالج سے ڈگری پیش کی تھی۔ تحقیقات پر ڈگری جعلی تھی۔ 
دمام کورٹ نے کہا کہ ’انڈین شہری نے جان بوجھ کر جعلی ڈگری سعودی عرب میں استعمال کی۔  سعودی انجینیئرز کونسل کی رکنیت حاصل  کرنے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی گئی‘۔
الزام ثابت ہونے پر اسے ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے دوران جیل میں گزارے جانے والے ایام کو قید کا حصہ شمار کیا جائے گا۔ پانچ ہزار ریال جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ جعلی ڈگری ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

شیئر: