Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ٹھگ کو جعل سازی مہنگی پڑ گئی

جعل ساز نے 57 ہزار درھم کے فضائی ٹکٹس فروخت کردیئے تھے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ابوظبی میں ایک ٹھگ نے انتہائی سستے ٹکٹ دلانے کے بہانے 57 ہزار درہم میں فرضی فضائی ٹکٹ فروخت کر دیے۔ 
الامارات الیوم اخبار کے مطابق ابوظبی فیملی کورٹ نے الزام ثابت ہونے پر واردات کرنے والے کو 57 ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ 
تفصیلات کے مطابق ’متاثرہ شخص نے ابوظبی فیملی کورٹ میں کیس دائر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایک شخص نے سستے فضائی ٹکٹ دلانے کے بہانے اس سے 57 ہزار درہم  اینٹھ لیے ہیں اس وارداتی سے رقم 12 فیصد منافع کے ساتھ دلائی جائے اور مدعا علیہ سے وکیل کا محنتانہ اور عدالتی اخراجات بھی دلوائے  جائیں۔‘
مدعی کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ کے خلاف عدالت نے اس کی غیرموجودگی میں فیصلہ سنادیا تھا۔ عدالت نے مدعا علیہ کو 57 ہزار درہم معاوضے کے طور پر ادا کرنے کا حکم سنا دیا جبکہ مدعی کی دیگر درخواستیں مسترد کردیں البتہ مدعا علیہ کو عدالتی اخراجات ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔ 

شیئر: