Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں تجرباتی بنیادوں پر جدید ترین میٹرو سروس کا آغاز   

میٹرو ٹریک 27 کلو میٹرطویل ہے جس پر25 سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ (فوٹو: امارات الیوم )
ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے جدید ترین سمارٹ میٹرو بس سروس کا تجرباتی طور پر آغاز کر دیا ہے۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیموں نے مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر اعلٰی معیار کا مکمل بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔
پروجیکٹ کا تجرباتی مرحلہ ’ریلوے ٹریک‘ کے بغیر ٹرانسپورٹ سسٹم سے چلنے والی بسوں سے کیا گیا ہے۔
اس کی بدولت ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کا نیا منفرد مرحلہ شروع ہو گا۔
ابتدائی طور پر تجرباتی مرحلے میں 27 کلو میٹر طویل ٹریک پر 25 سٹیشن بنائے گئے ہیں۔
یہ سروس جمعہ سے اتوار تک تجرباتی مرحلے میں مہیا ہو گی۔ پہلی بس ریم مال سے مارینا مال تک جائے گی یہ زاید سٹریٹ اول اور جزیرہ ابوظبی میں کورنیش سٹریٹ سے ہوکر گزرے گی۔ 
یاد رہے کہ ابوظبی میں سمارٹ ٹرانسپورٹ حکمت عملی کا مقصد پائیدار اور موثر نئے طرز کا ٹرانسپورٹ سیکٹر قائم کرنا نیز معاشرے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ 
 

شیئر: