Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 13 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 55 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 66 پیسے، اماراتی درہم  78روپے 28 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 762 روپے 64 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 746 روپے 93 پیسے، کویتی دینار کی 930 روپے 89 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے اور قیمت فروخت 289  روپے 5  پیسہ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 25 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے25  پیسے رہی۔

شیئر: