جمعہ 10 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 10 نومبر 2023 16:13
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 53 پیسے، اماراتی درہم 78روپے 14 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 761 روپے 35 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 745 روپے 55 پیسے، کویتی دینار کی 929 روپے 38 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے اور قیمت فروخت 289 روپے 5 پیسہ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 7 پیسہ جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 80روپے اور قیمت فروخت 80 روپے 8 پیسے رہی۔