اسرائیل ’دہشت گرد ریاست‘ ہے: ترک صدر اردگان
حماس ایک سیاسی جماعت ہے جسے فلسطینیوں نے منتخب کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل ایک ’دہشت گرد ریاست‘ ہے جو غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترک صدر نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں۔
ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب اردگان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعلان کریں کہ آیا اسرائیل کے پاس نیوکلیئر بم ہیں یا نہیں؟
ترک صدر نے کہا ہے کہ حماس ایک سیاسی جماعت ہے جسے فلسطینیوں نے منتخب کیا ہے۔